ٹریڈنگ کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا اور انڈیکس آغاز پر ہی چودہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم کاروبار کے آغاز پر ہونے والی تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی ڈی جی خان سیمنٹ، حب پاور کمپنی ، آدم جی انشورنس سمیت ایک سو انتیس کمپنیوں میں شئیرز کی فروخت کے سبب مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ پوائنٹس اضافے کے بعد چودہ ہزار سات سو ساتھ پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ سینتیس لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں نئی غیر ملکی سرمایہ کاری اور شرح سود میں ممکنہ کے امکانات پر دو روز سے تیزی دیکھی جارہی ہے۔