واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے شہر واشنگٹن میں تاریخی قبرستان کو بکریوں کی چراگاہ بنادیا گیا۔ واشنگٹن کے جنوب مغرب میں واقع کانگریشنل قبرستان میں درختوں کو نقصان دہ جڑی بوٹیوں سے نجات دلانے کے لیے یہاں بکریاں لائی گئی ہیں۔قبرستان کے منتظمین کے مطابق جڑی بوٹیوں سے چھٹکارے کے لیے کیمیکل کا استعمال قریبی دریا کو آلودہ کرسکتا تھا اس لیے یہاں بکریاں لائی گئی ہیں جو فاضل گھاس اور جڑی بوٹیوں کو کچھ ہی دنوں میں چٹ کرجائیں گی۔اس تاریخی قبرستان میں امریکہ کے نائب صدر ایل برج گیری سمیت کئی ممتاز رہنماﺅں کی قبریں واقع ہیں۔ بکریوں کو قبروں کے پاس جانے سے روکنے کیلیے خاردار تاریں لگائی گئی ہیں۔
واشنگٹن میں تاریخی قبرستان کو بکریوں کی چرا گاہ بنادیا گیا
Aug 09, 2013