کنٹرول لائن پر تنازعہ کا خمیازہ کشمیریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے: میر واعظ عمرفاروق

 سری نگر (آن لائن) حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کا سب سے زیادہ خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بازار مسجد بہوری کرل میں ایک روح پرور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کل جماعتی حریت کانفرنس اس مرحلے میں ایک بار پھر دونو ںممالک پر زور دیتی ہے کہ دونوں ممالک سرحدوں پر موجود فوجی بہاﺅ میں کمی کے ساتھ ساتھ آ رہا سرحدی علاقوں میں رہنے والے کشمیریو ںکے جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔ سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان یا بھارت کے کسی فوجی کی ہلاکت ہمارے لیے ہمیشہ رنج وغم کا باعث رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...