صنعاء(اے ایف پی) یمن میں امریکہ کے ڈرون حملے جاری ہیں۔ دوسرے روز بھی میزائل فائر کیا گیا جس کے سبب القاعدہ کے مزید 6ارکان مارے گئے۔ بتایا جاتا ہے دارالحکومت صنعاءسے مشرقی جانب واقعہ علاقے معارب میں 2کاروں پر میزائل برسائے گئے جس میں 6افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ حملہ صبح کے وقت کیا گیا۔ یاد رہے جولائی کے آخر سے لے کر اب تک یہ اپنی نوعیت کا چھٹاحملہ ہے ۔