جلال آباد (نوائے وقت نیوز) افغانستان کے علاقے ننگرہار کے قبرستان میں بم دھماکہ ہا اس دھماکے کے نتیجے میں 14 خواتین ہلاک ہو گئیں جبکہ 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مشرقی افغانستان کے علاقے ننگرہار کے قبرستان میں عید کے موقع پر لوگ بڑی تعداد میں قبرستان میں موجود تھے دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اوردھماکہ کرنے والوں کی تلاش شروع کردی۔