کراچی:نومنتخب صدر کی منتقلی کے بعد سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

 کراچی (سٹاف رپورٹر) نومنتخب صدر ممنون حسین کی منتقلی کے بعد سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا جہاں صدر کے دوستوں‘ مداحوں اور مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کا تانتا بندھ گیا۔ ناراض مسلم لیگ نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے اور اختلافات ختم کردیئے جس کے بعد مسلم لیگ ن کراچی کے رہنما پھر ایک ہوگئے۔ صدر سے کراچی میں مسلم لیگی رہنماﺅں اور اعلیٰ حکام نے ملاقات کی۔ 

ای پیپر دی نیشن