عید پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، مساجد، امام بارگاہوں کی نگرانی

عید پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، مساجد، امام بارگاہوں کی نگرانی

لاہور + کراچی + کوئٹہ (خصوصی نامہ نگار + نامہ نگار +نیوز ایجنسیاں) عید کے موقع پر ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات ترتیب دئیے گئے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے شہر کی مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں پر پولیس کی بھاری نفری حفاظتی خدمات سرانجام دے گی۔ صوبہ بھر میں داخلی، خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ وزارت ریلوے نے عید پر سٹیشنوں اور ریل گاڑیوں کی سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ کراچی کینٹ سٹیشن پر رینجرز، پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے ٹرینوں کی سرچنگ بھی کی گئی۔ امام بارگاہوں، مساجد اور کھلے میدانوں میں عیدالفطر کی نماز کے موقع پر ایف سی، پولیس اور سادہ کپڑوں میں پولیس کو تعینات کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں عید کی چھٹیوں کے دوران پر سکیورٹی کے غےر معمولی انتظامات کئے گئے ہےں۔ عےد کے دنوں مےں فضائی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عید کے موقع پر سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کر دی۔ ٹریفک پولیس کو چھٹیوں کے دوران ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔لاہور میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبہ میں 50 ہزار723 جبکہ لاہور میں 10 ہزار 775 پولیس افسران واہلکار عید گاہوں و عوامی مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔ حساس مساجد و اجتماعات میں شہریوں کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈی ٹیکٹر سے تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔ رضاکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ اجتماعات اور مساجد سے ملحقہ اونچی عمارتوں پر بھی اہلکار تعینات ہوں گے۔ حساس اداروں نے عید پر دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کی رپورٹس دی ہیں۔
عید/دہشت گردی
سکیورٹی سخت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...