عید سے قبل اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے میں دشواری برقرار

عید سے قبل اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے میں دشواری برقرار

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کی واضح ہدایات کے برعکس عید الفطر سے ایک روز قبل لاہور میں شہریوں کو اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے میں دشواری کا سامنا برقرار رہا۔ مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کے بارے میں لنک ڈاﺅن اور کیش نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ اے ٹی ایم مشینوں سے بوسیدہ اور پرانے نوٹ ملنے کی عام شکایات بھی ملی ہیں۔ شہری و سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہر سال عید کے موقع پر سٹیٹ بنک کی واضح ہدایات کے باوجود اے ٹی ایم سے کیش نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ بعض بینکوں کا کہنا ہے کہ لنک ڈاﺅن یا فنی خرابی کا کوئی حل نہیں لیکن زیادہ تر اے ٹی ایم ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ سٹیٹ بنک کے فیلڈ دفاتر اور ایکسپریس سینٹرز کے ذریعے عوام کو بڑے پیمانے پر نئے کرنسی نوٹ فراہم کئے گئے جس سے بلیک مارکیٹ میں کرنسی نوٹوں کی طلب گر گئی اور اس سال نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نقصان کا سامنا کرناپڑا۔ سٹیٹ بنک کے ذرائع کے مطابق اس سال یکم سے 27 رمضان المبارک کے درران 138 ارب روپے کے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے رمضان کے آخری عشرے کے دوران سٹیٹ بنک نے نئے کرنسی نوٹوں کی سپلائی میں بھرپور اضافہ کر دیا اور 2 سے 5 اگست کے دوران تین روز کی مدت میں 57 ارب روپے سے زائد کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے۔
اے ٹی ایم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...