کوئٹہ کے ریڈ زون میں خودکش حملہ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان

کوئٹہ کے ریڈ زون میں خودکش حملہ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان

Aug 09, 2013

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پولیس لائن میں ایس ایچ او سٹی محب اللہ کی نماز جنازہ کے موقع پر خودکش حملہ سوالیہ نشان ہے پولیس لائنز کوئٹہ کینٹ کے ایریا میں واقع ہے۔ یہ ریڈ زون قرار دیا گیا ہے یہاں بغیر چیکنگ کے نہ پیدل کوئی شخص پولیس لائنز میں جا سکتا ہے نہ ہی کوئی گاڑی چیکنگ کے بغیر جا سکتی ہے حتیٰ کہ ایس ایچ او سٹی کی نماز جنازہ کے موقع پر پولیس نے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی باقاعدہ چیکنگ کی، ان سے ان کے دفتروں کے کارڈ، شناختی کار ڈ بھی لے لئے، شناخت کے بعد پولیس لائن کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ پولیس لائن کے اندر مین گیٹ پر خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں خودکش حملہ آور خفیہ کیمروں سے بچ کر پولیس لائنز کے اندر مسجد تک کس طرح پہنچا یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے، اس کی سکیورٹی انتہائی سخت ہے اس کے باوجود خودکش حملہ آور وہاں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا جو ہدف وہ چاہتا تھا وہ اس نے حاصل کر لیا۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ کیا خودکش حملہ آور صبح سے ہی کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر کلی عالمو گیا۔ خودکش حملہ آور کو تمام معلومات حاصل تھی کہ نماز جنازہ کتنے بجے ہو گی اور اس میں کون کون وی آئی پیز شامل ہونگے یہ سوالیہ نشان ہے۔ یقیناً پولیس لائنز کے اندر خودکش حملہ ہونا پولیس کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ جب وہ پولیس لائن کے اندر غیر متعلقہ شخص کو پہچان نہیں سکے، وہ اپنا ہدف پورا کر گیا تو پولیس شہر میں امن و امان کیسے بحال کریگی۔
سوالیہ نشان

مزیدخبریں