والد کے ساتھ نماز پڑھنے جاتا، عیدی سے کتابیں خریدتا تھا: صدر ممنون حسین

والد کے ساتھ نماز پڑھنے جاتا، عیدی سے کتابیں خریدتا تھا: صدر ممنون حسین

Aug 09, 2013

کراچی (صوفیہ یزدانی) نو منتخب صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ میرے بچپن کی عیدیں آگرہ اور حیدرآباد دکن میں گزریں میں والد صاحب کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے جاتا تھا نماز سے واپسی پر وہ ہمیں رنگ برنگے غبارے خرید کر دیتے تھے امی ہمارے لئے سویاں اور کھیر بنا کر رکھتی تھیں۔ ممنون حسین نے اپنے بچپن کی عیدوں کے حوالے سے نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دادا جان کی وجہ سے ہمارے سب رشتے دار عید کرنے ہمارے گھر آتے تھے عید کے دن بریانی‘ پلاﺅ کے علاوہ نہاری تو ضرور پکتی تھی عید کے لباس میں خصوصی طور پر کرتا پاجامہ اور اکثر شیروانی کے ساتھ والد دادا جان کی طرح ترکی ٹوپی بھی پہننی پڑتی تھی۔ ہمارے پاس بہت عیدی جمع ہوتی تھی جس سے میں کتابیں خریدتا تھا ہمارا عید کا دن کھیل کود اور تفریح میں گزرتا تھا دادا اپنی خوبصورت بگھی میں تاج محل لے جاتے تھے۔ عید کے موقع پر بچوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیلاب اور دہشت گردی سے متاثر ہونے والے بچے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور دل لگا کرتعلیم حاصل کریں۔
صدر ممنون حسین

مزیدخبریں