ڈاکٹر فریدہ احمد کی وفات پر سنی اتحاد کونسل کے راہنمائوں کا اظہار افسوس

Aug 09, 2013

چھانگا مانگا (نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے مرکزی راہنمائوں حاجی حنیف طیب، علامہ محمد شریف رضوی، پیر فضیل عیاض قاسمی، پیر محمد اطہر القادری، طارق محبوب، محمد نواز کھرل، ارشد جاوید مصطفائی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی سعادت علی قادری، مفتی محمد حسیب قادری، صاحبزادہ محمد دائود رضوی اور شیخ محمد ذوالفقار رضوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان شعبۂ خواتین کی سربراہ اور مولانا شاہ احمد نورانی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریدہ احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ راہنمائوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فریدہ احمد کی زندگی کا ہر لمحہ دین ِ اسلام کی خدمت کے لئے وقف رہا۔ وہ دینی علوم کی ماہر، معروف سکالر تھیں۔ ڈاکٹر فریدہ احمد کی دینی اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر فریدہ کی وفات سے ملک ایک مدبر خاتون اور مخلص دینی سکالر سے محروم ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں