لاہور (نامہ نگار) کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی فیاض سنبل کا جسد خاکی رات گئے تک لاہور نہیں پہنچا تھا۔ مرحوم کو بیدیاں ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے اور نماز جنازہ کے بعد ویلنشیا قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ مرحوم کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں رہائش کے علاوہ واپڈا ٹاﺅن 255۔ جے تھری میں بھی گھر ہے۔ مرحوم کی شہادت کی اطلاع ملنے پر ان کے عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ واپڈا ٹاﺅن پہنچی۔
فیاض سنبل