اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمہوریہ سنگاپور کے اپنے ہم منصب لی ہسیں لوونگ کو ان کے قومی دن پر مبارک دی ہے۔ تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے حکومت اور عوام کی جانب سے سنگاپور کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی اور کہاکہ پاکستان اور سنگا پور کے درمیان قریبی خوشگوار دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے باہمی مفاد میں ان تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہوگی۔ وزیراعظم محمدنواز شریف نے وزیراعظم سنگاپور کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہارکیا۔
وزیراعظم نوازشریف کی جمہوریہ سنگاپور کے اپنے ہم منصب کو انکے قومی دن پر مبارکباد
Aug 09, 2013