لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے وزیر اعظم نوازشر یف سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذارئع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی بات چیت ہوئی ہے ۔اب اس بات کا امکان ہے کہ یوسف رضا گیلانی میاں نوازشر یف سے ملاقات کرینگے اور امکان ہے کہ یہ ملاقات رواں ماہ میں ہی ہوگی۔
یوسف رضا گیلانی کی اپنے بیٹے علی حیدر کی بازیابی کیلئے وزیراعظم نوازشریف سے رواں ماہ ملاقات کا امکان
Aug 09, 2013