’’پاکستان میں خلاف توقع اچھا سلوک ہوا‘‘ رہا ہونیوالا بھارتی فوجی حکام کے حوالے

سیالکوٹ (نامہ نگار) پاکستان نے گزشتہ روز پاکستانی علاقے میں داخل ہونے والے بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکار کو زندہ بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔ سجیت گڑھ سیکٹر پر ہونے والی تقریب میں پاکستان چناب رینجرز کے ونگ کمانڈرکرنل وقار نے بھارتی سکیورٹی فورسز کے سپاہی ستے شیل یادیو کو بھارتی سکیورٹی فورسز کے ونگ کمانڈر بینش کمار کے حوالے کیا۔ اس موقع پر دریائے مناور توی میں بہہ کر آنے والی بی ایس ایف کی کشتی کو بھی بی ایس ایف حکام کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر ایک معاہدہ پر چناب رینجرز اور بی ایس ایف حکام نے باقاعدہ دستخط بھی کئے جبکہ بھارتی عملے نے موقع پر علیحدہ کمرہ میں جا کر بھارتی فوجی کا جسمانی معائنہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھارتی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن کے شکر گڑھ سیکٹر پر غلطی سے سرحد عبور کرکے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں داخل ہونے والے پاکستانی افتخار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور اس کی نعش پاکستان کو واپس کی تھی۔ قبل ازیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکار ستے شیل یادیو کو چناب رینجرز ہیڈکوآرٹر میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس نے بتایا کہ  وہ 6اگست کو بی ایس ایف کی کشتی پر دریائے مناورتوی میں دیگر ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ گشت کر رہا تھا کہ کشتی الٹ جانے سے وہ بہہ کر پاکستانی علاقے میں آگیا لیکن پاکستان رینجرز کے جوانوں نے اُسے ڈوبنے سے بچا لیا۔ رینجرز نے اس کی دیکھ بھال کی اور کھانا دیا اور پوری توجہ سے رکھا اور کوئی پریشانی نہ دی پاکستانی رینجرز اچھے طریقے سے پیش آئے اور جتنی مدد کر سکتے تھے کی، پاکستان میں بھارت کا فوجی ہونے کے باوجود میرے ساتھ توقع سے زیادہ اچھا سلوک کیا گیا۔ جس پر وہ بہت خوش ہے اور اُسے سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ آج وہ واپس اپنے بیوی بچوں کے پاس بھارت واپس چلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...