کھلاڑیوں کا شکریہ، مجھے منحوس وزیر بننے سے بچا لیا : ریاض پیرزادہ

اسلام آباد(ثناء نیوز)نوجوان کھلاڑیوں کا شکریہ انہوں نے مجھے منحوس وزیر بننے سے بچا لیایہ ریمارکس بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیم میں شریک کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں دیئے۔ انہوں نے کہا کہ میںبہت پریشان تھا جس دن کھلاڑی روانہ ہوئے میں نے دو نفل پڑھ کر اور گڑگڑا کر ان کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوںنے مجھے منحوس وزیر بننے سے بچا لیا۔  ہم اولمپک گیم اور ایشیئن گیم کے لئے بھر پور تیاری کر رہے ہیں اور  ان کھیلوں میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے ویب سائٹ کا اجراء کریں گے جہاں وہ اپنے پیغامات چھوڑ سکیں گے۔ انہوں نے  سلورمیڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے بیس لاکھ اور برائون میڈل حاصل کرنے والوں کے لئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، کوچز کو بھی دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہماری کوشش ہوگی کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ اگست کے بعد سلور میڈل جیتنے والوں کو 20 لاکھ اور برائون میڈل جیتنے والوں کو 10لاکھ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن