لاہور (نمائندہ سپورٹس) جشنِ آزادی تقریبات کے سلسلے میں کھیلے جانے والے ٹونٹی 20 ٹورنامنٹ میں پنجاب نے خیبر پی کے کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔ پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کے پی کے نے چار وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔ یاسر حمید 70رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پنجاب کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ بابر اعظم 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ یاسر حمید کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔