گلگت بلتستان میں پن بجلی کے بہت وسائل ہیں: وزیراعلیٰ

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ گلگت  بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت  بلتستان میں پانی اور پن بجلی کے بے پناہ وسائل موجود ہیں جنہیں بروئے کار لا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔  واپڈا ہائوس کے دورے پر چیئرمین واپڈا ظفر محمود سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اس مد میں ہر سال ملنے والے اربوں روپے گلگت  بلتستان کی ترقی میں نہایت معاون ثابت ہوں گے۔چیئرمین واپڈا نے کہا بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے پی سی ون حکومت کی منظوری کے لئے بھجوایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا اس منصوبے کے لئے اراضی کی خریداری کا عمل شروع کرنا چاہتا ہے ۔ ملاقات میں  دیامر بھاشا ڈیم، ست پارہ ڈیم، بونجی، ہارپو اور باشو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قابل ذکر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...