سیاسی صورتحال کے باعث سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘ سرمایہ کاروں کے 41 ارب 88 کروڑ روپے ڈوب گئے

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں مندا رہا۔ کے ایس ای 100انڈیکس 2950اور 29400کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق   کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29631پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم  سیاسی افق پر چھائی بے چینی ، تحریک انصاف ،عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی کے باعث  تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 156.54پوائنٹس کمی  سے29380.50پوائنس پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں41ارب88 کروڑ87 لاکھ8ہزار969 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 69 کھرب 6 ارب 97 کروڑ 43لاکھ 4 ہزار570 روپے ہوگئی۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی مندا رہا ۔ 78کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔20کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 49کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 60.07 پوائنٹس کمی سے 5276.86  پربندہوا۔  13لاکھ 52ہزار800حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن