بھارت بھر میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دینگے، مغلوں نے بھی ہمارے جذبات کا خیال رکھا : راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ اور انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکار پورے بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دیگی، اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔ نئی دہلی میں پارٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغل حکمرانوں نے اپنے 200 سالہ دور حکومت میں یہاں کی ہندو آبادی کے جذبات کا خیال رکھا اور گائے ذبح کرنے کی اجازت نہ دی۔ شہنشاہ بابر نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ ہم یا تو گوشت کھا سکتے تھے یا لوگوں کے دل جیت کر ان پر حکومت کرسکتے تھے چنانچہ ہم نے لوگوں کے دل جیتے۔ انہوں نے کہا کہ گائے ہمارے لئے مقدس جانور ہے جسے تحفظ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...