لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ملت اسلامیہ کے اتحاد اور بیداری کے لئے اپنی زندگی کے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہے۔ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کے علمبردار، دوسرے کے نقطہ نظر کو سننے اور برداشت کرنے کی جرات رکھتے تھے۔ شہید قائد کی27 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ افضل حیدری نے کہا کہ علامہ عارف الحسینی بلند پایہ کے مدبر اور قائد تھے۔