لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس نائب امیر امیرالعظیم کی زیر صدارت گزشتہ روز منصورہ لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں کنٹرول لائن /ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ حکومت متاثرین کے نقصانات کافوری طور پر ازالہ کرے۔ شہداء اور زخمی افراد کومعقول مالی معاوضہ دیا جائے۔ مویشیوں کی ہلاکت کے نقصانات کو پورا کیا جائے اور بارڈر کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کیلئے ایمرجنسی ریلیف سنٹر قائم کئے جائیں۔
جماعت اسلامی پنجاب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس
Aug 09, 2015