علامہ عارف حسینی کی برسی میں شرکت کیلئے قافلے آج اسلام آباد روانہ ہونگے: مجلس وحدت مسلمین

لاہور (سپیشل رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں اور علمائے کرام نے پریس کانفرنس کی۔ جس میں علامہ سید حسین نجفی، علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ ملک مظہر، علامہ حسنین عارف، علامہ ناظم رضا عترتی و دیگر شریک تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسین نجفی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہید قائد کی ستائیسویں برسی کل اسلام آباد میں بھرپور طریقہ سے منائی جائے گی جس میںہزاروں افراد ملک بھر سے شرکت کریں گے۔ لاہور سے درجنوں بسوں پر مشتمل قافلے آج اس اہم کانفرنس اور برسی میں شرکت کے لئے روانہ ہونگے۔ علامہ حسین نجفی کا کہنا تھا کہ عارف حسینی ایک عالم گیر شخصیت کے مالک تھے اور ملکی مسائل کیساتھ بین الاقومی سازشوں کو بھی اچھی طرح سمجھتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...