8 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) 8 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، ، جے یو پی (نورانی)، پاکستان فاطمہ جناح مسلم لیگ، پاکستان بچائو پارٹی، پاکستان بروہی پارٹی، عام آدمی پارٹی نے بھی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی (ف) سمیت کسی بھی بڑی جماعت نے تاحال تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اگست ہے۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا جائیگا۔ انہیں انتخابی نشان بھی الاٹ نہیں کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...