افغان حکومت، طالبان کے مذاکرات کا تیسرا دور رواں ماہ کے آخری ہفتے متوقع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ دفتر خارجہ میں مذاکرات کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملا عمر کی ہلاکت اور افغان طالبان شوریٰ اجلاس کے باعث مذاکرات کا تیسرا دور ملتوی کردیا گیا تھا۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر محمد صادق خان مشاورت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ وہ وزارت خارجہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور تفصیلی مشاورت کریں گے۔ مذاکرات کیلئے افغان طالبان نے حتمی تاریخ سے آگاہ نہیں کیا،۔ مذاکرات میں امریکہ، چین اور پاکستان کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...