بہاولپور: پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل شہید، ایک ملزم بھی مارا گیا

Aug 09, 2015

بہاول پور (نامہ نگار) بہاولپور سے تقرےباً 50کلو مےٹر دور تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود مےں پولیس مقابلہ، تھانہ دھوڑکوٹ کا پولیس کانسٹیبل اسحاق کوثر شہید جبکہ ایک ملزم عبدالعزیز ہلاک ہوگیا۔ غلام رسول بھٹی ایس ایچ او تھانہ دھوڑ کوٹ کو مخبری ہوئی تھی ۔مجرم اشتہاری ٹاپ 10، ٹاپ 20 ملزم ملازم حسین عرف ملازی اپنے سسر اللہ دتہ بلوچ موضع اسماعیل پور علاقہ تھانہ نوشہرہ جدید کے گھر موجود ہے۔ SHO معہ ملازمین نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ مجرم اشتہاری کے سسر اللہ دتہ بلوچ کے گھر واقع موضع اسماعیل پورمیں امروز ریڈ کیا۔ پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر مجرم اشتہاری ملازم حسین عرف ملازی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قریبی فصل میں چلاگیا۔ جب پولیس پارٹی نے تعاقب کیا تو ملازم حسین عرف ملازی نے کلاشنکوف کا برسٹ مارا جو کنسٹیبل اسحاق کوثر 340/C تھانہ دھوڑکوٹ کو لگا جو موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی لیکن مجرم اشتہاری ملازم حسین عرف ملازی معہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرتا ہوا فصل کماد و جوار میں روپوش ہوگیا۔ دوران تلاش ملزمان فصل کماد و جوارکے اندر ایک ساتھی ملزم کی نعش پائی گئی جو بعد ازاں مجرم اشتہاری کا سالا عبدالعزیز ولد اللہ دتہ قوم بلوچ سکنہ موضع اسماعیل پور شناخت ہوا۔ مجرم اشتہاری اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گھیرا ڈال کر تلاش جاری ہے۔
پولیس مقابلہ

مزیدخبریں