پشاور (بےورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ کے سابق سینئر جج جسٹس شاہ جہان انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ آبائی گاﺅں لنڈاکئی مردان میں ادا کی گئی۔ جسٹس شاہ جہان نے 2011ءمیں جسٹس دوست محمد کے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ بننے پر استعفیٰ دیا تھا۔ان کا مو¿قف تھا کہ وہ 1997ءمیں بطور جسٹس پشاور ہائی کورٹ میں آئے تھے جبکہ جسٹس دوست محمد 2002ءمیں بطور جج پشاور ہائی کورٹ میں تعینات ہوئے تھے بعد میں انہوں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور قومی وطن پارٹی کی تھینک ٹینک میں شامل تھے۔
انتقال