لندن (نیٹ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں زیراستعمال کروڑوں اینڈ رائڈ موبائل فونز غیر محفوظ قرار دے دیئے گئے ہیں، ایل جی ، سام سنگ، زیڈ ٹی ای اور ایچ ٹی سی کمپنیوں کے تیارکردہ اینڈرائڈ فونز میں ایسی تکنیکی خرابی موجود ہے جن سے فائدہ اٹھا کر ہیکرز آسانی سے تمام معلومات چرا سکتے ہیں اور مائیکرو فون کی مدد سے ان فونز پر ہونے والی گفتگو بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔