نیویارک (آئی این پی) دنیا بھر کے سکھوں نے بھارت کے یوم آزادی کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ اور پنجاب کو خالصتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اگست ہندو انتہا پسند قوم کا آزادی کا دن تو ہو سکتا ہے لیکن سکھوں کا نہیں، سکھ قوم ہندوستان سے اپنی آزادی حاصل کر کے دم لیں گے۔ نیویارک میں مقیم سکھ کمیونٹی کے رہنمائوں گلدیپ سنگھ، چرن سنگھ م، بابا مکھن سنگھ ، حرجیت سنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اس ملک کی خفیہ ایجنسی را اپنے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے، بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کے خفیہ طور پر را کے ساتھ تعلقات ہیں۔ بھارت سے اپنی آزادی چھین لینگے اور خالصتان ضرور معرض وجود میں آئیگا۔
سکھوں کا بھارت کے یوم آزادی کے بائیکاٹ، پنجاب کو خالصتان بنانے کا اعلان
Aug 09, 2016