نئی دہلی کے ہوٹل سے پاکستانی سیاح لاپتہ پولیس نے تلاش شروع کردی، میڈیا کا دعویٰ

Aug 09, 2016

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی کے ایک ہوٹل سے پاکستانی سیاح لاپتہ ہوگیا، پولیس نے تلاش شروع کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں واقع ہوٹل سے پاکستانی سیاح سلیم جو سیاحتی ویزے پر 22جولائی کو دہلی آیا تھا 26جولائی سے لاپتہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ 26جولائی کو ایک سیاح کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کی گئی ہے۔

مزیدخبریں