چمن ریلوے ہسپتال کے ایم ایس کو اغوا کاروں نے تاوان لیکر چھوڑ دیا

چمن (نوائے وقت رپورٹ) ریلوے ہسپتال چمن کے مغوی ایم ایس ڈاکٹر غلام محمد کو اغوا کاروں نے تاوان لے کر چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق ریلوے ہسپتال کے مغوی ایم ایس ڈاکٹر غلام محمد کو اغوا کاروں نے ریلوے ہسپتال کے قریب چھوڑ دیا۔ ڈاکٹر غلام محمد کو 10 روز قبل ریلوے ہسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر غلام محمد کی رہائی کیلئے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر غلام محمد کی رہائی کیلئے تاوان دیا تاہم رقم نہیں بتا سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...