گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پریس کلب کی جانب سے صحافیوں نے کوئٹہ ہسپتال میں وکلاء اور صحافیوں کی خودکش دھماکے میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر دہشت گر د عناصر کیخلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔