عراق میں داعش نے 52 افراد کو زندہ جلا دیا:حملہ‘ فوجیوں سمیت33ہلاک

بغداد (آن لائن) عراق میں داعش نے کرکوک میں 52 افراد زندہ جلا ڈالے۔ روس کے سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے کہ عراق کے جنگ زدہ شہر کرکوک میں الحویجہ کے مقام پر دولت اسلامی ‘داعش’ کہلوانے والی تنظیم نے شہریوں کو نقل مکانی پر اکسانے کے الزام میں 52 افراد کو زندہ جلا ڈالا۔ ایک دوسری کارروائی میں داعش نے چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق گذشتہ روز عراق کی شمالی گورنری نینویٰ کے جنوبی شہر موصل میں اجحلہ کے مقام پر داعش کے 15 خود کش بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ عراقی فوجیوں اور 5 عام شہریوں سمیت 11 افراد مارے گئے۔القیارہ شہرکے مقامی عراقی عہدیدار صالح الجبوری نے بتایا کہ چار خود کش بمبار دریا کے کنارے آبادی میں گھس گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا ۔ حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت33 افراد ہلاک ہوگئے۔ مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ یہ حملہ کس گروپ نے کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن