بہاول پور (نامہ نگا ر)کوئٹہ میں خود کش حملے کی کی شدید مذمت کرتے ہیں‘وزیراعلی بلوچستان اور وزیر داخلہ فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کرئے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سید کاشف اعجاز ،سٹی صدر راشد علی ،معروف سیاسی و سماجی کارکن راﺅ جاوید اقبال،پاکستان سرائیکی پارٹی کے ضلعی صدر جام یاسر ایڈوکیٹ ،جام سفیر احمد ،جام شعیب ، فرحان بابر ،ملک خالد آرائیں ایڈوکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عام شہریوں سمیت وکلاءاور صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ہم سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاءاور صحافیوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔