درندہ صفت دشمن شکست کا بدلہ معصوم عوام سے لے رہا ہے: پروفیسر مظہر سعید

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سانحہ کوئٹہ کے مجرم عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے۔درندہ صفت دشمن اپنی شکست کا بدلہ معصوم عوام سے لے رہاہے۔مرکزی امیرپروفیسرمظہر سعید کاظمی اور ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ کی ہنگامی ہدایات پر جماعت اہلسنت بلوچستان کے کارکنان امدادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔عوام اورسکیورٹی فورسز کا مورال پست نہیں کیا جا سکتا۔جماعت اہلسنت پاکستان سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔آزمائش کی گھڑی میں حوصلے بلند رکھنا ہونگے۔ان خیالات کا اظہار جماعت کے سٹی صدر ڈاکٹر عبدالقوی بغدادی، نائب صدر علامہ شفقت حیدری،جنرل سیکرٹری قاسم وقار سیالوی ،کنوینر جناح ٹاﺅن محمد خضر اقبال ہاشمی نے سانحہ کوئٹہ پر مذمتی بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ اگست میں دشمن کا کاری وار محبان وطن کو کم ہمت نہیں کر سکتا۔حکومت وقت بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر عالمی سطح پہ موثر آواز بلند کرے۔عوام پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلیے دہشت گردوں کے خلاف ہر محاذپر ڈٹے رہیں گے۔

نامہ نگار + نامہ نگار

ای پیپر دی نیشن