فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کوئٹہ سول ہسپتال میں خود کش حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے جو لوگ قیام پاکستان کے مخالف تھے آج وہ افراتفری کی فضاءپیدا کرکے پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان علماءومشائخ اہلسنت نے بنا یا تھا اور ان کے وارثا ن ہی اسکی حفاظت کریں گے اور مستحکم بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونیوالے خود کش حملے کے بارے میں اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی عناصر پاکستان میں امن واما ن کی فضا خراب کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد روکنا چاہتے ہیں ہمارے ہمسایہ ممالک کی بننے والی ٹرائیکا اقتصادی راہداری روٹ اور گوادر بند رگاہ کو کامیاب ہوتا ہو ا برداشت نہیں کر سکتے لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ ان کو سہولت کار اندرون ملک سے ہی مل جاتے ہیں۔