فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔سنی اتحاد کونسل المناک سانحہ کی شدید ترین مذمت کرتی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ دہشتگردی کا بد ترین واقعہ ہے۔ن لیگ کی حکومت دہشتگردوں کی فکری ہمنوا ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے مجرم عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکتے۔ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔بزدل دشمن ضرب عضب کی کامیابی سے بوکھلا کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ قوم کو آزمائش کی گھڑی میں حوصلہ بلند رکھنا ہوگا۔ ماہ آزادی میں دہشتگردی کا المناک واقعہ افسوسناک ہے۔ بھارت دہشتگردوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔