سیالکوٹ (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ شیخ عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں بیٹھا کرپٹ ٹولہ پانامہ لیکس کی تحقیقات روکنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔اور عدالتی کمیشن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔قرضہ معاف کروانے والو اور لٹیروں کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لیے جماعت اسلامی عوام سے مل کرکوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دے گے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عتیق الرحمن نے کہا پاکستان میں سالانہ آٹھ ہزار ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔جس کے روک تھام کے لیے لوگوں کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس میں کوئی قرضہ معاف کر وانے والا اور کرپشن کرنے واالا کوئی فرد شامل نہیں،جس کا ثبوت ہمارے موجودہ ،و ،اسمبلی ممبران اور سابقہ عہدیداران قومی اسمبلی کا ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کی واحد پارٹی ہے جس کے ممبران اسمبلی نے حکومت سے پلاٹ لینے سے انکار کر دیا تھا۔باقی پاکستان کی ہر پارٹی کے لوگوں نے جس میں جج ،ممبران اسمبلی اور بیوروکریٹ شامل پلاٹوں کی سیاست سے ہاتھ رنگے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی کرپشن کا راستہ روکنے کے لیے ہر اچھے آدمی سے مل کر جدوجہد کرنے کے لئے تیار ہے۔امیر جماعت نے کہا کہ حکمرانوں کو بھارت سے محبت کی پینگیں توڑ کر کشمیریوں کی آزادی کے لئے بھر پور جدوجہد کرنی ہوگی اور اپنی تمام توجہ کا محور تحریک آزادی کشمیر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کی طرح تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مل جدوجہدآزادی کشمیر کے کشمیر ایکشن پلان بنانا چاہیے۔تاکہ کشمیر کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔