رزق حلال اللہ تعالیٰ کی محبت اور جنت تک رسائی کا راستہ ہے: جاوید شاہ امامی

سیالکوٹ (پ ر) برصغیر کی عظیم روحانی درگاہ حضرت سید امام علی الحق شہید المعروف حضرت امام صاحب کے سجادہ نشین ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی‘ ڈسٹرکٹ اٹارنی (ر) پیر سید لیاقت علی شاہ بنیامین (سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) عبدالرحمن مغل امامی (مرکزی رہنما ادارہ تعمیر اخلاق پاکستان) شاہد اقبال وریا ایڈووکیٹ اور علامہ حافظ قاری محمد یعقوب نقشبندی نے کہا ہے کہ رزق حلال اللہ تعالیٰ کی محبت اور اسکی جنت تک رسائی حاصل کرنے کا راستہ ہے۔ یہ دعا¶ں کی قبولیت کا سبب ہے۔ اس سے عمر میں برکت اور مال میں اضافہ ہوتا ہے۔ رزل حلال باتوں میں شیرینی اور اعمال میں جاذبیت پیدا کرتا ہے۔ محنت کی کمائی‘ شرافت اور رفعت کا باعث ہے۔ مال حرام کم ہو یا زیادہ اس سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ صرف اور صرف حلال اور پاکیزہ غذا سے معاشرہ سدھار کی جانب جاتا ہے۔ دعائیں قبول ہوتی ہیں اور برکات نصیب ہوتی ہیں۔ جب انسان روزی حلال کو نظرانداز کر دیتا ہے۔ صبر و قناعت‘ زہد و ایثار اور جفاکشی کی جگہ حرص و ہوس اور عیش کوشی کو اپنا مطمع نظر بنا لیا ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی برکت ختم ہو جاتی ہے جس کے طور کثرت بھی قلت محسوس ہونے لگتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران امام صاحب روڈ کے رہنما سید خالد مبارک شاہ کی اقامت گاہ پر ماہانہ روحانی و تربیتی اجتماع کے موقعہ پر مقامی تاجران‘ صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ احباب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں صاحبزادہ سید بلال سعید شاہ امامی (جانشین قبلہ حافظ محمد سعید شاہ امامی‘ میاں محمد نواز چشتی‘ خالد جاوید کریمی‘ محمد اقبال سیفی‘ خواجہ قیصر انیس اللہ والے‘ حاجی کریم بخش‘ سائیں ذوالفقار زلفی نے شہدائے تحریک پاکستان سمیت معمار نوائے وقت مجید نظامی کی روح کو خصوصی طور پر ایصال ثواب کیا گیا۔ جبکہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے لئے بلندی درجات کی خصوصی دعا مانگی گئی۔

نامہ نگار + نامہ نگار

ای پیپر دی نیشن