عمران توانائیاں کے پی کے کی بہتری پر صرف کریں: عبدالمجید بٹ

سےالکوٹ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لےگ (ن) کے سےنئر نائب صدر تحصےل سےالکوٹ عبدالمجےد بٹ آف ہرڑ نے کہا ہے کہ میر مقام نے پشاور میں کامیاب جلسہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پی کے میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔ لہذا عمران خان دھرنوں اور احتجاجی سیاست سے توبہ تائب ہو کر ملکی معیشت تباہ کرنے کی بجائے کے پی کے عوام کی حالت کو سدھارنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست ملک کو برباد ی کی طرف لے جارہی ہے ۔ عمران خان عمر کے جس حصے میںہےں انہیں اﷲ توبہ کرنی چاہئے نہ اپنے آپ کو نوجوان ثابت کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے آپکو نوجوان ثابت کرکے خود کو بھی اور نوجوان نسل کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے عمران خاں کو مشورہ دیا ہے کہ منفی سیاست کو چھوڑ کر 2018 الیکشن کا انتظار کریں تو انہیں اپنی حیثیت کا خود ہی اندازہ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد تحریک احتساب ماضی کے دھرنوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگی عوام نے پہلے بھی عمران خان کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے آئندہ بھی مسترد کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی ‘ خوشحالی ‘ امن اور روشنی کی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے ہمیشہ ناکام رہےں گے میاں برادران نے دلیرانہ فیصلے کئے جس کی بنا پر آج ملک سے دہشت گردی کے سائے ہمیشہ کے لئے دور ہو گئے ہیں۔

نامہ نگار + نامہ نگار

ای پیپر دی نیشن