سیالکوٹ (نامہ نگار) تھانہ مراد پور کے علاقہ کشمیر روڈ پر ریس لگانے والی دو کاروں کی تیزرفتاری کے دوران آپس میں ٹکرانے سے ان کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ دو کاروں کے ڈرائیوروں نے رات گیارہ بجے شرط لگا کر کشمیر روڈ پر ریس لگائی جوکہ تیزرفتاری کی وجہ سے پکاگڑھا کیمپ کے قریب دونوں کاریں آپس میں ٹکرائیں اور بے قابو ہوکرسڑک پر میز اور کرسیوں پر بیٹھ کر چائے پینے والوں پر جا چڑھیں جس سے 36سالہ محمد اقبا ل جاں بحق جبکہ شکیل احمد ، محمد عثمان ، جاوید منیر ، محمد وقاص سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد دونوں ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ۔ پولیس نے کاریں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔