کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن لیگ کی اختتامی تقریب میں سانحہ کوئٹہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی تقریب میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ بھی شریک تھے۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔