ایکشن اورتھرل سے بھرپورفلم’سوسائیڈاسکواڈ‘ نے امریکی باکس آفس پر دھوم مچادی،فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا برنس کرکے سب کوپیچھے چھوڑدیا۔ ہالی ووڈ فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گرد گھومتی ہے جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ہالی ووڈ فلم ڈائریکٹر کارورائٹرڈیوڈ ایئر ہیں جو جان آسٹرینڈر کے مشہور ناول پر مبی ہے۔فلم میں ول اسمتھ اور جیرڈ لیٹو سمیت دیگر اسٹار بھی جلوہ گرہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ول اسمتھ کی فلم فوکس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اجارہ داری قائم کرلی تھی۔
ہالی ووڈ فلم’سوسائیڈ اسکواڈ‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا
Aug 09, 2016 | 16:18