سیالکوٹ ڈسکہ ہائی وے کی حالت

مکرمی! سیالکوٹ ڈسکہ ہائی وے براستہ موترہ پر دو رویہ سڑک کے درمیان ڈیوائیڈروں کے ساتھ ساتھ مٹی جمع ہو جانے سے وہاں جڑی بوٹیاں اُگ آئی ہیں اور گاڑیوں کے گزرنے سے جمع شدہ مٹی اور ریت اُڑنے سے موٹرسائیکل سوار بُری طرح متاثر ہوتے ہیں کیونکہ مٹی اور ریت آنکھوں میں داخل ہو جانے سے انہیں دیکھنے میں دشواری پیش آتی ہے اور یہ امر حادثے کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجہ میں آج تک متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوا ہے۔ اگر اس ہائی وے پر روزانہ صفائی کیجائے تو پھر ڈیوائیڈروں کے ساتھ مٹی اور ریت جمع ہونے اور وہاں جڑی بوٹیاں خصوصی طور پر ’’سروٹ‘‘کے پورے اُگنے کی کبھی نوبت نہ آئے۔ ان جڑی بوٹیوں اور سروٹ کے پودوں کو اگر تلف دیا جائے تو ان کی وجہ سے وقتاً فوقتاً رونما ہونے والے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سیالکوٹ ڈسکہ ہائی وے براستہ گھوٹیکی موڑ پر صفائی کا خاطر خواہ بندوبست کیا جائے۔ (واصف خان غوری،بیگ چک تحصیل سیالکوٹ)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...