بیجنگ(آئی این پی)پابندی کے بعد انجریز کا شکار روسی ٹینس کوئن ماریہ شراپوا کو چائنہ اوپن کی وائلڈ کارڈ انٹری کی دعوت مل گئی جسے سٹار کھلاڑی نے قبول کر لیا ہے ۔ ماریہ شراپوا ان دنوں خوب خبروں میں اِن ہیں ممنوعہ ادویات کے استعمال پرپندرہ ماہ کی پابندی کے بعد فرنچ اوپن کھیلنا، ومبلڈن سے آؤٹ ہونا پھر اٹالین کے بعد سٹین فورڈ ایونٹس میں انجریز کے باعث آؤٹ ہونا ماریہ شراپوا کا مقدر بنا ۔اکتوبر میں شیڈول چائنا اوپن انتظامیہ نے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی کو وائلڈ کارڈ انٹری کا دعوت نامہ بھیجا جسے روسی ٹینس سٹار نے قبول کرتے ہوئے خوشی خوشی شرکت کی یقین دہانی کرا دی ۔ پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن ماریہ شراپوا کی بیجنگ میں شیڈول چائنا اوپن میں ساتویں بار نمائندگی ہو گی ۔