نواز شریف کی ریلی روکنے کیلئے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ، لاہور میں استدعا دائر

Aug 09, 2017

اسلام آباد/ لاہور ( وقائع نگار+ وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتجاجی ریلی روکنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، نواز شریف کی ریلی نہ صرف قانون کے خلاف ہے بلکہ ریلی کے دوران مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے آمنے سامنے آنے کے بھی خدشات ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کیا اگر پنجاب سے ریلی شروع کی جائے تو عدالت نااہل وزیر اعظم کو ریلی سے روک سکتی ہے۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کا جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد تا لاہور لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف لانگ مارچ کے ذریعے عدلیہ اور دیگر اداروں پر دبائو ڈالنا چاہ رہے ہیں۔

مزیدخبریں