آواران میں بم دھماکہ‘2 جاں بحق‘ ایک زخمی: پنجگور سے مسخ شدہ نعش برآمد

کوئٹہ/لدھا (بیورو رپورٹ+نامہ نگار) ضلع آواران میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ منگل کو بم دھماکے میں عنایت اللہ اور بالاچ جاں بحق‘ سلیم زخمی ہوگیا۔ پنجگور کے علاقے رشے حسن سے ایک شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ مرغی باند میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں نوجوان رحیم اللہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ڈی آئی خان منتقل کیا گیا۔ رحیم اللہ مویشی چرانے کیلئے گھر سے نکلا کہ قریبی کھیتوں میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں رحیم اللہ کا پائوں شدید زخمی جبکہ ہاتھوں کی انگلیاں کٹ گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...