چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید اچانک بیرون ملک چلے گئے: چھٹی لی تھی‘ ذرائع

Aug 09, 2017

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید بیرون ملک رخصت پر چلے گئے جبکہ ان کی جگہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب خواجہ شمائل کو چیف سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جی ٹی روڈ کے راستے لاہور آ رہے ہیں جس وقت سکیورٹی ادارے ریلی کو سکیورٹی کے لئے خطرناک قرار دے رہے ہیں ایسے میں چیف سیکرٹری اچانک رخصت پر چلے گئے ہیں اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم جس وقت اس بارے میں پوچھا گیا تو ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے پہلے سے چھٹی لی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں