انٹرنیٹ نظام میں تعطل، ملکی معیشت کو ایک ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد (آن لائن)سعودی عرب میں عالمی انٹرنیٹ آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ نظام میں تعطل سے ابتدائی تخمینہ کے مطابق ایک ارب روپے کا نقصان ہوا۔ پی ٹی اے نے مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ تین روز قبل انٹرنیٹ کیبل جو جدہ کے قریب کٹ گئی تھی سے پاکستان کو انٹرنیٹ فراہمی میں تعطل پید ا ہوا اور اس نظام سے منسلک ادارو ں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔پی ٹی سی ایل نے صارفین کو متبادل ذرائع اور نظام سے انٹرنیٹ سروس فراہم کی تاہم رفتار کم ہونے سے پی آئی ا ے سمیت متعدد سرکاری و نجی اداروں کو مشکلات رہیں جس سے ملکی معیشت کو ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کانقصان پہنچا۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ساڑھے چار کروڑ ہے۔پی ٹی ا ے چیئرمین اسماعیل شاہ نے بتایا کہ انٹرنیٹ میں تعطل سے ہونیوالے مالی نقصان کاحتمی تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذ یڈنٹ سکندرنقی کا کہنا تھا انٹرنیٹ نظام مکمل بحال ہوچکا ہے ، پی ٹی سی ایل کا بہت زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ کیبل جس خطے اور ملک میں کٹتی ہے و ہ ملک نقصان کا ذمہ دار ہوتا ہے اس لیے سعودی عرب نے مذکورہ کیبل ٹھیک کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...