اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، وزارت داخلہ کے ماتحت تمام اداروں کے سربراہان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، ہمیں سب سے بڑا چیلنج اپنی کارکردگی کو جدید اسلوب میں ڈھالنے کے حوالے سے درپیش ہے، وفاقی وزارت داخلہ سے جڑے تمام اداروں کو ایک ٹیم کی حیثیت سے مل کر کام کرنا ہوگا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اطلاعات کے تبادلے، حکومت اور شہریوں کے درمیان مستحکم روابط ،پیغام رسانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور خودکار نظام اپنانے، نادرا کے نظام کو مزید بہتر، مؤثر طور پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے، محکمہ اوقاف، مدارس، مساجد اور خطیبوں کی مدد سے عوام کی تربیت اور ذہنی آبیاری کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، قانون ہاتھ میں لینے والے اور تشدد کے مرتکب افراد سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزارت داخلہ کے ذیلی/ ملحقہ اداروں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت تمام اداروں کے سربراہان پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
.وفاقی محکموں میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے: احسن اقبال
Aug 09, 2017